اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو کپتانی کیلیے بہترین آپشن قرار دے دیا

  کراچی:  سابق کوچ  اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک پاکستان ٹیم کی قیادت کا معاملہ ہے،شاداب خان اس دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داری ہی ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر پا رہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان بورڈ دوبارہ شاہین شاہ آفریدی کو قیادت دے گا، اس لیے بابر اور رضوان کا ہی آپشن باقی بچتا ہے، میرے خیال میں رضوان ایک بہترین لیڈر ہیں، ان کا دل بہت  بڑا ہے۔

وہ دیانتدار  اور لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہی پاکستان کیلیے بہترین  آپشن ہیں۔  ورلڈکپ کپ میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس کے بارے میں اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ میگا  ایونٹ سے قبل انھوں نے چند بڑی تبدیلیاں کیں، وہ بابر کو بطور کپتان واپس  لے آئے، عماد اور عامر کو ٹیم میں  واپس لایا گیا، یہ بڑی تبدیلیاں تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان تبدیلیوں سے پاکستان ٹیم کو مضبوط ہونا چاہیے تھا مگر ٹیم بہت زیادہ  دباؤ میں دکھائی دی، گیری کرسٹن کیلیے بھی بطور کوچ سخت آغاز رہا ہے۔

The post اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو کپتانی کیلیے بہترین آپشن قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/T4IRvud

Comments

Popular posts from this blog

A comprehensive list of 2024 tech layoffs

کوچۂ سخن