Posts

Showing posts with the label ایکسپریس اردو » کھیل

اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو کپتانی کیلیے بہترین آپشن قرار دے دیا

  کراچی:  سابق کوچ  اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک پاکستان ٹیم کی قیادت کا معاملہ ہے،شاداب خان اس دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داری ہی ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر پا رہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان بورڈ دوبارہ شاہین شاہ آفریدی کو قیادت دے گا، اس لیے بابر اور رضوان کا ہی آپشن باقی بچتا ہے، میرے خیال میں رضوان ایک بہترین لیڈر ہیں، ان کا دل بہت  بڑا ہے۔ وہ دیانتدار  اور لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہی پاکستان کیلیے بہترین  آپشن ہیں۔  ورلڈکپ کپ میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس کے بارے میں اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ میگا  ایونٹ سے قبل انھوں نے چند بڑی تبدیلیاں کیں، وہ بابر کو بطور کپتان واپس  لے آئے، عماد اور عامر کو ٹیم میں  واپس لایا گیا، یہ بڑی تبدیلیاں تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان تبدیلیوں سے پاکستان ٹیم کو مضبوط ہونا چاہیے تھا مگر ٹیم بہت زیادہ  دباؤ میں دکھائی دی، گیری کرسٹن کیلیے بھی بطور کوچ سخت آغاز رہا ہے۔ The p...

سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی

  کراچی:     آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت بھی سنائی دینے لگی،موجودہ کمیٹی میں 9 ارکان موجود ہیں،نئی میں کم افراد کو رکھا جائے گا، وائٹ بال میں قیادت بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو سونپنے پر ابتدائی بات چیت ہو گئی مگر فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس اورکارکردگی سے مشروط کیا جائے گا، بڑے نام نچلی کیٹیگری کا حصہ بن سکیں گے، لیگز کیلیے 2 سے زائد این او سی کسی صورت نہیں ملیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید بہتر بنانیاور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے بھی اقدامات ہوں گے، عید کی تعطیلات کے بعد کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، بابر اعظم کو بھی ملاقات کیلیے بلوایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی مجموعی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، امریکا کیخلاف اپ سیٹ شکست اور بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد اسے پہلے راؤنڈ تک محدود رہنا پڑا،ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا، اس کے بعد سے تنقید کا طوفان آگیا، عام شائقین، میڈیا اور سابق کرکٹرز نے کھلاڑیوں اور آفیشلز ...

ٹی20 ورلڈ کپ: امریکی ریاست فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

فلوریڈا:  امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی زد میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی آسکتا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی حصے میں لگاتار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ریکارڈ  بارش کی وجہ  سے جنوبی فلوریڈا میں  سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں  کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلوریڈا کے لوڈرہل کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں پانی جمع  ہوگیا، جس کے نتیجے میں امریکا اور آئرلینڈ کا جمعے کو شیڈول میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دوسری جانب بارشوں  سے پاکستان ٹیم کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھر سکتا ہے۔ جنوبی فلوریڈا میں جمعے کو مزید شدید بارش متوقع ہے، جمعرات کو لگاتار بارش سے سیلابی صورت حال، ٹریفک متاثر، کاریں تیرنے لگیں اور بعض مکانات ڈوب گئے اور موسلا دھار بارش کا ایک چھوٹا سا دورانیہ بھی مزید سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ متاثرہ سیلابی علاقوں میں مزید بارش سے سیلاب آسکتا ہے اور شہری سیلاب ...

ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اینٹیگا:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے 150 رنز کا ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کر کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ عمان کے اوپنر پریٹک اوتھاولی سے سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آیان خان نے 41 رنز بنائے۔ عاقب الیاس نے 16، مہران خان 13 اور نسیم خوشی نے 10 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے بولر سفیان شریف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرس گریوز، کرس سول، بریڈ وہیل اور مارک واٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری مائیکل جونز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارج مونسے نے 41 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولن اسکاٹ لینڈ کے سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمان کی جانب سے بلال خان، مہران خان اور عاقب الیاس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میگا ایونٹ کے گر...