خواتین اور دل کے عوارض
دل کی بیماری خواتین میں بھی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، جو کسی بھی دوسری وجہ سے زیادہ جان لیتی ہے۔ وہ بیماریاں اور عوامل جو عورتوں پر زیادہ اثر کرتی ہیں، وہ دیر سے طبی امداد ملنا ہے، کیوں کہ خواتین ان علامات کو پہچان نہیں پاتیں یا پھر وہ علامات مختلف ہوتی ہیں، جو عام علامات ہیں، جو کہ ’دل کے دورے‘ کی ہوسکتی ہیں، جیسے سینے میں یا بازو میں درد ہونا اور اس کی لہر جبڑے کی طرف جانا۔۔۔ کہیں ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی خاتون یہ خدشہ ظاہر بھی کرے، تو ان کے اردگرد لوگ اسے نظرانداز کرتے ہیں، یہاں تک کہ ہنگامی صورت حال میں بھی وہ اتنی مستعدی نہیں دکھاتے۔ ایسے بہت سے عوامل ہیں، جنھیں ملحوظ رکھاجائے تو خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ خواتین میں کچھ عام بیماریوں میں دل کے ’والز‘ بند ہونا بھی ہیں۔ یہ آج کل نوجوان خواتین میں بھی اہم وجۂ موت ہے۔ خواتین کی زندگی کے مختلف مراحل میں ہارمونل تبدیلیاں ان کے دل پر بھی اثرانداز ہوتی ہیں، جس میں دورانِ حمل دل کے پٹھوں کی کمزوری بھی ایک جان لیوا عارضہ ہے، جس کو ’پریگننسی پیری پارٹم کارڈیو مایوپیتھی‘ کہتے ہیں، اگر کسی کو پہلی دفعہ ہو اور وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہوا ہ...