ہالی وڈ کی حقیقی ایکشن ہیروئن… مشیل یؤ
کامیابی کا حصول ہر فرد کی فطری خواہش ہے، جس کے حصول کے لئے وہ اپنی پوری زندگی داؤ پر لگا دیتا ہے۔ کامیابی کی تعریف کرنا مشکل ہے کیوں کہ ہر شخص کا نظریہ کامیابی کے حوالے سے مختلف ہے۔ کہیں دولت کا حصول، شہرت، عزت‘ بڑا عہدہ تو کہیں اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنا کامیابی کے زمرے میں آتا ہے۔ طالب علم کے لئے کسی بڑی ڈگری کا حصول‘ کسی سائنسدان کے لئے کوئی نئی ایجاد، کوئی نئی تھیوری، کسی ڈاکٹر کے لئے ناقابل علاج یا کسی بڑی بیماری میں مبتلا مریض کی شفایابی، کسی وکیل کے لئے پیچیدہ کیس کا جیتنا‘ کسی اداکار کے لئے ایک مشکل کردار کا نبھانا‘ کسی مقروض کے لئے قرض کی ادائیگی‘ بچوں کی شادی کے فرض کو پورا کر لینا، کسان کے لئے فصل کی صورت میں محنت کا وصول ہو جانا وغیرہ وغیرہ یہ سب کامیابیاں ہیں۔ البتہ یہ طے ہے کہ ہر کامیابی خواہ چھوٹی ہو یا بڑی انسان کے لئے خوشی اور طمانیت کا باعث ہے۔ لیکن اسی دھرتی پر کچھ انسان ایسے بھی ہیں،جو اپنی منزل کو پا کر کامیابی پر فخر کرنے کے بجائے اس سفر میں ہونے والی جدوجہد کو بھی اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں، انتھک محنت، لگن، خلوص اور اپنی قابلیت پر انحصار انہیں شائد کامیابی ...